شہر بھرمیں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد
ادارہ تحفظ ماحولیات کیجانب سے نئے سال 2025 کی آمد کے موقع پر شہر بھرمیں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ادارہ تحفظ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی، فضائی آلودگی کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں، شہری بھی تعاون کریں، صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے ہوجائیں ہوشیاراب ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائیگا.
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائیگا.جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی نیوائیرنائٹ پر 31 افراد زخمی ہوئے تھے اس لئے شہریوں سے گزارش ہے ایف آئی آر ضرور درج کرائیں، کوئی مسئلہ آئیگا تو ہم ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ گزارش ہے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور اچھے طریقے سے نیو ائیر منائیں۔