آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے
دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ، صدر زرداری نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے۔صدرمملکت کے دستخطوں کیساتھ ہی بل قانون بن گیا، قومی اسمبلی جلد سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کریگی.قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ گزشتہ روز (جے آئی ف) کے وفد نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی،
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔پیپلزپارٹی کی قیادت اور جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال کے علاوہ مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور آصف علی زرداری نے معاملے پر تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی
۔یاد رہے کہ اس سے قبل بارہ دسمبر کو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالواسع نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مدارس بل منظور نہ کئے جانیکی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا، اسکے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بیس دسمبر کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انھیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔