صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم اور صدر مملکت کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم اور صدر مملکت کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت آصف زرداری اور پرائم منسٹر شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظھار کیا ہے۔آصف زرداری نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔

پرائم منسٹر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کیساتھ ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے (85) افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں، طیارے میں 1سو75 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں