ملک خیرات سے نہیں ٹیکسز سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ

ملک ٹیکسز سے چلتے ہیں خیرات سے نہیں، وفاقی وزیر خزانہ

ملک ٹیکسز سے چلتے ہیں خیرات سے نہیں،  وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے ملک نہیں چلتے، ملک ٹیکسز سے چلتے ہیں۔ معاشی اہداف کا حصول ہمیں استحکام کی طرف لے جارہا ہے۔ فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوا ہے، نتائج آپ کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو تین ہفتے سے مختلف شہروں کا دورہ کیا، سیالکوٹ کے لوگوں سے بہت متاثر ہوا۔ کمالیہ کا کھدر دنیا بھر میں مشہور ہے، کھدر اب پاکستان نہیں دنیا کا برینڈ بن چکا ہے۔ معاشی اصلاحات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے پاس جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں