سال2024 کے دوران قرضوں میں اضافہ

سال 2024 کے دوران قرضوں میں اضافہ

سال 2024 کے دوران قرضوں میں اضافہ

سال 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر تین ہزار9 سو انیس ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق 2024 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں چار ہزار 6سو32 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کےغیر ملکی قرضوں میں 7سو10 ارب روپے کی کمی بھی ہوئی۔اکتوبر 2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق حکومتی قرضہ 69 ہزار 1سو14 ارب روپے رہا تاہم نومبر او ردسمبر 2024 کے دو مہینوں کےحکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرض سینتالیس ہزار 2سو31 ارب روپے اور وفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ اکیس ہزار 884 ارب روپے تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں وفاقی حکومت کےقرضوں کاحجم (پینسٹ) ہزار 1سو95 ارب روپے تھا جس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ بیالیس ہزار 5سو95 ارب روپے اور غیرملکی قرضہ بائیس ہزار6سو ارب روپے تھا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے شہباز حکومت کے ابتدائی آٹھ ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آئی تھی، رپورٹ کے مطابق مارچ سے اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضے میں چار ہزار 3سو4 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔دستاویز کے مطابق فروری 2024 یعنی نگران دور کے آخری مہینے میں وفاقی حکومت کا قرضہ (64) ہزار 810 ارب روپے تھا اور اگست 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 63 ہزار 9سو70 ارب روپے تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں