کیا کوئی غیرمسلم کسی مسلمان کا وارث ہوسکتا ہے؟ لاہورہائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

کیا کوئی غیرمسلم کسی مسلمان کا وارث ہوسکتا ہے؟ لاھورھائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

کیا کوئی غیرمسلم کسی مسلمان کا وارث ہوسکتا ہے؟ لاھورھائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاھور ھائیکورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس اقبال چوہدری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔

لاھور ھائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اس کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔گوجرہ کے وفات پانیوالے شخص کی 83 کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جسکے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔ ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونیکی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ بعد ازاں فیصلے کو چچا نے لاھور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں