بجلی چوری کی روک کے حوالے سے وزیراعظم نےبڑا قدم اٹھالیا

بجلی چوری کی روک کے حوالے سے وزیراعظم نےبڑا قدم اٹھالیا

پرائم منسٹر شہباز نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز لگانیکا کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث اسفران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔پرائم منسٹر شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا

جس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جا سکے، اوور بلنگ کسی طور پر قبول نہیں، ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔انکا کہنا تھا بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے، نیپرا کا دیا گیا ٹارگٹ پورا کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں