بنوں میں شدت پسندوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، حملے کے وقت پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی دوران گشت پولیس پر حملہ کیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days