ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کرینگے جس میں ملکی سلامتی، سیکورٹی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔فصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفریس کا انعقاد ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب افغانستان میں طالبان جنگجوؤں پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کالعدم تنظیمیں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔دوسری جانب افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں