صارفین کیلئے بری خبر،پی ٹی اے کو بڑی اجازت مل گئی

صارفین کیلئے بری خبر،پی ٹی اے کو بڑی اجازت مل گئی

صارفین کیلئے بری خبر،پی ٹی اے کو بڑی اجازت مل گئی

پی ٹی اے کو انٹرنیٹ صارفین کی براؤزنگ ہسٹری اور ڈیٹا تک رسائی کا اختیار مل گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے اور سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے

۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس عمل کے تحت کمپنیوں کو مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براوٴزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار بھی ہوگا۔یہ درخواست پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تھی، اس فیصلے کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔اس اقدام کا مقصد ملک میں سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں