پی آئی اے کا طیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کا طیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کا طیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی کیونکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی ختم ہوچکی ہے۔پی آئی اے نیٹ ورک کو یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں بوئنگ 777 کے آپریشنل بیڑے کی تعداد آٹھ ہو جائیگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئربس اے تین سو 20 طیاروں کی تعداد بارہ تک پہنچنےکی توقع ہے جب کہ پی آئی اے کے منصوبے کےتحت اے ٹی آر طیاروں کی تعداد 2ہو جائیگی۔

یہ فلیٹ اپ گریڈ 2025 کیلئے پی آئی اے کے جارحانہ آپریٹنگ پلان کے مطابق ہیں۔ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے نئے فضائی روٹس سے بیرون ملک مقیم تارکین کو کم خرچ سفری سہولت دستیاب ہوگی، پی آئی اے کی بروقت روانگی کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے جوملک زیادہ ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں