پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی . جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2سو52 روپے دس پیسے برقرار رکھی ہے۔وزارت خزانہ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوگرا نے گذشتہ پندرہ روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر کام کیا۔
وفاقی حکومت کیجانب سے فیصلہ کیا گیا کہ اگلے پندرہ روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں رودو بدل کی جائے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ دسمبر سے اگلے پندرہ روز کیلیے ہوگا۔وزارت خزانہ کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ھائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، جسکے بعد نئی قیمت 258.43 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 255.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کی موجودہ ایک لیٹر قیمت 252.10 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3اعشاریہ 32 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جسکے بعد نئی قیمت 1سو64 روپے 98 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دواعشاریہ 78 روپے فی لیٹر کم کرنیکا اعلان کیا ہے، جسکے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک سو51 روپے 73 پیسے سے کم ہو کر 148 روپے 95 پیسے ہوگئی