لاہور کو پاکستان کا پہلاجدیدترین سمارٹ سٹی بنانیکا فیصلہ

لاھور کو پاکستان کا پہلاجدیدترین سمارٹ سٹی بنانیکا فیصلہ

لاھور کو پاکستان کا پہلاجدیدترین سمارٹ سٹی بنانیکا فیصلہ

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا دورہ چین کے چوتھے روز کا مصروف ترین آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز پہنچیں۔ ہواوے ٹیکنالوجیز میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ھواوے کے تعاون سے لاھور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نے ھواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کردی۔ مریم نوازنے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سنٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔

مریم نواز کی ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ (Mr. wang Chengdong)سے ملاقات ہوئی۔ جس میں لاھور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے صدر ہواوے گورنمنٹ افیئرز کو لاہور آنے کی دعوت دے دی.

ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ھواوے کے صدرمسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ھواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ھواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں اظہاردلچسپی کیا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ھواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ھواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل سکل سے مستفید ہونا چائینگے.وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہواوے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیپسٹی بلڈنگ اور آئی ٹی ریسرچ میں معاونت کریں۔ ھواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ھواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے۔ لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں