دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات

دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات

دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی میں مشکلات

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو میسنجر، فیس بُک، واٹس ایپ ،انسٹاگرام اور تھریڈز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میٹا کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام ، میسنجر ،اور تھریڈز کی سروسز کو بدھ کی رات بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔اس خلل کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ھوئے اور سوشل میڈیا ایپس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا گیا کہ ’انھیں ان ایپس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ واٹس ایب پر میسجز نہیں بھیج پا رہے اور نہ ہی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ یا شیئر ہو رہی ہیں۔اسکے علاوہ صارفین کیجانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی کہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا ایپس کی سروسز متاثر ہونے سے دنیا بھر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انسٹاگرام ،فیس بک اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اس تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنیکے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایک مختصر بیان میں میٹا کیجانب سے بتایا گیا کہ ہم اس خلل کو جلد سے جلد دُور کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں