سانپ لڑکی پرعاشق ہوگئی،دوشیزہ کو بھی سانپ کاانتظار

سانپ لڑکی پرعاشق ہوگئی،دوشیزہ کو بھی سانپ کاانتظار

سانپ لڑکی پرعاشق ہوگئی،دوشیزہ کو بھی سانپ کاانتظار

انڈیا کی ریاست اترپردیش میں پراسرار سانپ لڑکی پر عاشق، ہر سال دو دفعہ کاٹنے آتا ہے،جھاڑ پھونک، تعویذ دھاگے کام آئے نہ سائنس مدد کرسکی۔رپورٹ کے مطابق بندیل کھنڈ کے علاقے چرکھاڑی تحصیل کے گاؤں پنچم پورہ کے رہائشی دلپت اہیر وار کی انیس سالہ بیٹی روشنی کو 2019 میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ایک سانپ نے کاٹ لیا تھا۔بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے طبی امداد دے نے کے بعد اسے چھٹی د ے دی گئی مگر سانپ نے دوشیزہ کو چھٹی نہیں دی۔کالے رنگ کا محض تین فٹ لمبا سانپ اسکے بعد سے ہر سال مون سون کے شروع میں اور دوسری بار سردیوں کے آغاز سےپہلے روشنی جہاں بھی ہو وہاں پہنچ جاتا ہے اور اسے کاٹ کر ہی دم لیتا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد سے ابتک سانپ نے روشنی کو گیارہ مرتبہ ڈسا ہے ۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ اب روشنی کو سانپ کا زہر اثر نہیں کرتا،اسکے گھروالے اسے ہردفعہ اسپتال لیکرجاتے ہیں لیکن ڈاکٹرز چیک اپ کے بعد اسے نارمل قراردے دیتے ہیں۔لیکن دلچسپ امریہ ہے کہ اب روشنی کوبھی سانپ کا انتظار رہ نے لگا ہے کہ وہ کب آکر اسے ڈسے گا۔ سانپ ڈسنے سے پریشان لڑکی کے گھر والوں نے جھاڑ پھونک کیلیے جوگیوں، رشیوں کا سہارا بھی لیا ہے

جنہوں نے تعویذ دھاگے کے نام پر ان سے ہزاروں روپے اینٹھ لئے لیکن وہ اسے سانپ سے نہیں بچا سکے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ روشنی کو کئی دفعہ دوردراز کے علاقوں میں رشتہ داروں کے ہاں بھیجا گیا مگر لڑکی جہاں بھی جاتی ہے، سانپ اسکے پیچھے پڑا رہتا ہے۔روشنی کے والد کے مطابق زہریلے سانپ نے اسے ہسپتال میں علاج کے دوران بھی اپنا شکار بنایا۔اس حوالےسے ماہر نفسیات اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ ممکن نہیں ہے۔ متاثرہ لڑکی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے جسکی وجہ سے ایسی باتیں سامنے آرہی ہیں۔لواحقین کو بچی کا ذہنی امراض کے ماہر سے علاج کروانا چائیے.ماہر نفسیات ان سبھی باتوں کو توہم پرستی قرار دیاہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں