مفت سولر اسکیم ، کونسے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ کیسے اپلائی کریں؟
مھنگی بجلی سے پریشان عوام کی سنی گئی، پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کر دیا ، دوسو یونٹ تک گیارہ سو واٹ سولر پینل فراہم کیے جائینگے،حکومت کیجانب سے ماہانہ دوسو یونٹ تک صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائیگا.سو یونٹ ماہانہ صرف کرنیوالے صارفین کو 5سو50 واٹ کا سولر سسٹم ملیگا،اسکیم کے تحت 5سو50 واٹ کا سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیا جائیگا. جو ماہانہ سو یونٹ تک استعمال کرتے ہیں
جب کہ گیارہ سو واٹ کا سولر سسٹم ان لوگوں کے لیے مختص کیا جائیگا جو ماہانہ دوسو یونٹ تک استعمال کرتے ہیں۔ صارفین شروع ہونیوالی اسکیم کیلیے ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
پورٹل میں اپلائی کرنیکے لئے بجلی بل کا ریفرنس نمبر دینا ہوگا،کرایہ دار، مالک مکان سے این او سی حاصل کریگا.سولر پینلز مالک مکان کے نام ہی جاری ہوںگے، فری سولر پینل اسکیم کیلیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائیگی، سال بھر 1 لاکھ سولر سسٹم تقسیم ہونگے. اس اسکیم تک رسائی میں صارفین کی مدد کیلیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن شروع کی جائیگی.