شہباز شریف کا ردالفساد فورس کے قیام کا اعلان
اسلام آباد کو امن و امان کا گہوارہ بنانے اور شرپسند عناصر کی روک تھام کیلیئے وزیراعظم نے ایک نئی انسداد فسادات فورس “ردالفساد فورس”، کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد چیمہ، مریم نواز، عطا تارڑ، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللہ، کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد کو شرپسندوں سے بچانے اور امن و امان کے قیام کیلئے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئی فورس کا مقصد شرپسندوں کی نشاندہی کر کے انکے خلاف مؤثر کارروائی کرنا اور اسلام آباد کو محفوظ بنانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ،
وزیر اطلاعات عطا تارڑ، اور سکیورٹی فورسز کے نمائندے شامل ہونگے.اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹاسک فورس چوبیس نومبر کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کریگی. اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلانے کیلیے کام کریگی۔ وزیراعظم نے فورینزک لیب کے قیام کی بھی منظوری دی جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شواہد اکٹھا کرنے اور تحقیقات کو تیز تر بنائیگی.اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ وفاقی دارالحکومت میں شرپسندی کو روکنے کیلیے مؤثر نگرانی ممکن ہو۔ وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط بنانے اور افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائینگے۔