پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل یسطور الحق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا.ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔امیر البحر کی جانب سے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا.
اظہار تعزیت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کیلئے دعا کی۔آخر میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں