گیس کی قیمتیں،آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی
آئی ایم ایف نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کو پندرہ فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پندرہ فروری 2025ء تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نےگیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا،اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کریگی
اوروفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کریگا.زرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی شرط رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فی صد مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی اور اوگرا نےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔