سوشل میڈیا پر دہشتگردانہ سرگرمیاں روکنےکیلئےحکومت متحرک،اہم فیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا پر دہشتگردانہ سرگرمیاں روکنےکے لیے حکومت متحرک،اہم فیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا پر دہشتگردانہ سرگرمیاں روکنےکے لیے حکومت متحرک،اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کرلیا،وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں نیکٹا اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اتفاق کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروہوں کے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائیگا۔اجلاس میں نیکٹا اور صوبوں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 2سو6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروہوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا اور غیر قانونی سمز کی روک تھام کیلئے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں گے۔

وزیر داخلہ نے آئندہ اجلاس میں پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو موثر میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، انھوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کرینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں