ٹرمپ کی عمران خان کی حمایت؟ اہم خبر آگئی

ٹرمپ کی عمران خان کی حمایت؟ اہم خبر آگئی

ٹرمپ کی عمران خان کی حمایت؟ اہم خبر آگئی

امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر کے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ، کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی سیاست سے تعلق امریکہ اور امریکی مفاد کےلئےخطرناک ہو سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکہ دشمنی پر مبنی ہے ، عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے امریکہ مخالف مہم سے عوام میں مقبولیت حاصل کی، بین الاقوامی تعلقات عامہ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔طالبان کی حمایت ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کو امریکہ سپورٹ نہیں کر سکتا،

بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔پاکستان فوج اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ خطے میں دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔امریکی صدر کو مشورہ دیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ دیرینہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کسی قسم کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں