ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے (72) پیسے مہنگا کردیا۔وزارت خزانہ کیجانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.29روپے پیٹرول 3.725روپے، فی لیٹر مھنگا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے72پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 2سو52روپے10پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 29پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جسکے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 2سو58روپے43پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل 48پیسے سستا ہوکر1سو51روپے73پیسے فی لیٹر ہوگیا جب کہ مٹی کا تیل62پیسے سستا ہوکر164روپے98پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں