بیرسٹر گوہر کی چھٹی، اسد قیصر نئے چیئرمین پی ٹی آئی نامزد
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہٹا کر اہم عہدے اسد قیصر اور علی محمد خان کو دے دیے۔احتجاج کی فائنل کال کے بعد اس اہم پیشرفت میں بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو نیا پارٹی چیئرمین اور علی محمد خان کو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کر دیا۔اس بات کی تصدیق بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی سے ابھی ملاقات ہوئی انہوں نے یہی فیصلہ کیا، انہوں نے پرانے لوگوں کو موقع دیا کہ وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔بیرسٹر علی ظفر کے مطابق بانی نے اسد قیصر اور علی محمد خان کو ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔