سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو حراست میں لے لیاگیا
سینئیر صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان کو گذشتہ رات اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا۔مطیع اللہ جان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پیغام میں تصدیق کردی۔سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ اسکے والد گزشتہ رات اپنے دوست ثاقب بشیر کے ساتھ پمز اسپتال میں موجود تھے۔ اُنکے والد کو صحافی ثاقب بشیر کے ہمراہ پمز سے اٹھا لیا گیا تاہم ثاقب بشیر کو کچھ دور جانیکے بعد گاڑی سے اتار دیا گیا۔دوسری جانب پولیس مطیع اللہ جان کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات بتانے سے انکار کررہی ہے