موٹر سائیکل لائسنس بنوانیوالوں کے لئے بڑی خبر آگئی
موٹر سائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف جاری صرف چار روز باقی، ایک ہی روز میں لرننگ ، ریگولر لائسنس بنوانیوالوں کیلیے آخری موقع ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن لائسنس نہ بنوانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے صرف موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر ریلیف دیا،
موٹر سائیکل کے لائسنس میں ریلیف سے بارہ لاکھ (26) ہزار سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناتھا کہ چار لاکھ ساٹھ ہز940 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،سات لاکھ (64) ہزار(961) شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ،
1 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔تیس نومبر تک لرننگ لائسنس کے اجرا میں (42) دن کی مدت ختم رہیگی،30نومبر کے بعد( 42) دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا۔ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہناتھا کہ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے تیس نومبر سے پہلے سہولت سے فائدہ اٹھائیں،شہری پہلی فرصت میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،شہری صرف اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔