بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1 روپےایک پیسےفی یونٹ سستی ہونیکاامکان ہے۔نیپرا کیجانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی جائیگی، جس میں سی پی پی اے نے اکتوبر 2024 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں 1 روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں پانی سے 31.06 فی صد، مقامی کوئلے سے 14.79 فی صد، درآمدی کوئلے سے 8.79 فی صد، مقامی گیس سے 8.05 فی صد، درآمدی ایل این جی سے 19.51 فی صد، اور جوہری ایندھن سے 14.05 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف دیا جائیگا.۔پیکج موسم سرما کےتین ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کیلئےہوگا، بجلی سہولت پیکیج کااطلاق گھریلو،کمرشل،صنعتی صارفین کیلئے ہوگا،پیکیج کا اطلاق ماہانہ 2سو یونٹ تک والے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا،پیکیج کااطلاق اضافی پچیس فی صد تک یونٹس کے استعمال پر ملے گا جب کہ گھریلوصارفین کوٹیرف پر11.42 روپےسے26روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائیگا.،کمرشل صارفین کو13.46روپے سے22.71 روپےفی یونٹ ریلیف ملے گا،صنعتی صارفین کو5.72 روپےسے15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائیگا.