عدالتی حکم پر وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ

عدالتی حکم پر وزیر داخلہ کا بیرسٹر گوہر سے رابطہ

آج 24 نومبر کو عمران خان کے حکم پر اسلام آباد کی جانب مارچ اور اس احتجاجی مارچ کو کنٹرول کرنے کیلیے وفاقی حکومت کی کوششوں کے بیچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

اس رابطے کے دوران وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے درمیان احتجاجی مارچ کے اعلان کے ساتھ پیدا ہونے والی تناو¿ کی صورتحال پر مفصل بات چیت ہوئی۔
بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے انہیں آگاہ کیا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطحی وفد 24 نومبر (آج) کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جب کہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔ یہ بیرسٹر گوہر کے گوش گزار کیا کہ بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک موجود رہے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں