آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، خواجہ آصف

آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی مزید تفصیلات بتادیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایا۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو، اب یہ اسٹوری فلوٹ کردی ہے کہ باجوہ سے کسی نے بات کی، آپ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت ایک بار پھر پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہی ہے، اس صورت حال میں تحریک انصاف کو ریلیف دینے کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں