ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 5 ریسٹورنٹس سیل کردیئے

ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر پانچ ریسٹورنٹس سیل کردیئے

ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر پانچ ریسٹورنٹس سیل کردیئے

ایف بی آرنے ذیلی ادارے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 5 ر یسٹورنٹس سیل کردیئے۔ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے کارروائی شہریوں وصارفین کیطرف سے موصول ہونیوالی شکایات پر کی گئی کہ یہ ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کررہے ہیں، سیل کئے جانے والے ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر پندرہ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔یہ اقدام ایف بی آر کی طرف سے ٹیئرونریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکی کوششوں کے تسلسل میں اُٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کی ہے،

پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں ٹیئر ون کے ریسٹورنٹس کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد میں تما م ٹیئر کے ریٹیلرز اور پھر اس ماہ کے آخر سے پورے ملک تک توسیع دی جائیگی.اس اسکیم کے تحت جو شہری/ صارفین ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرینگے. اُنھیں نقد انعامات دیئے جائینگے، ایک خاص طریقہ کار کے تحت جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آر جیتنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کریگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں