200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
دوسو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی، بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس ہوا،
اجلاس میں سردیوں کے لیئے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں پیکج 3ماہ کیلئے ہوگا، پیکج کے تحت دوسو یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر چھبیس روپے سات پیسےفی یونٹ ملیگی۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکج ملیگا۔
اسکے علاوہ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کیلیے 3اعشاریہ ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔یاد رہے پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا، جسکے تحت بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائیگا.
پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائیگا. پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلیے ہو گا۔