گرینڈ کریک ڈاؤن، سینکڑوں گاڑیاں بند، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دیدیا

سخت گرینڈ کریک ڈاؤن، سینکڑوں گاڑیاں بند، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

سخت گرینڈ کریک ڈاؤن، سینکڑوں گاڑیاں بند، آئی جی پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن میں( 66 )مقدمات درج ، (32) افراد گرفتار کئے گئے۔تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے،6سو87افراد کوتقریباپندرہ لاکھ (86) ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد ، 1سو38افراد کو وارننگ جاری کی گئی،فصلوں کی باقیات جلانیکی (41) ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 5سو47 خلاف ورزیاں ہوئیں۔صنعتی سرگرمی کی پانچ ، اینٹوں کے بھٹوں کی ستارہ ودیگر مقامات پر پانچ خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 2846 ملزمان گرفتار، 3437 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 36279افراد کو 9 کروڑ ، بائیس لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے،

کریک ڈاؤن کے دوران 6ہزار590 افراد کو وارننگ جاری کی گئی،فصلوں کی باقیات جلانے کی (1881)، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی (29070) خلاف ورزیاں ہوئیں ،صنعتی سرگرمی کی 3سو42 ، اینٹوں کے بھٹوں کی1ہزار 328و دیگر مقامات کی (318 )خلاف ورزیاں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی6 ہزار 155 گاڑیوں کے چالان، 387 کو بند کیا گیا،

رواں برس شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی آٹھ لاکھ ، 12 ہزار 3سو88 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،ایک لاکھ (66) ہزار 101 گاڑیوں کو بند ، 10 ہزار (49) گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیےگئے،آئی جی پنجاب کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز و دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم جاری کیاگیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں