تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی سخت احکامات آگئے
تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال،2سواضافی وارڈنز تعینات، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر سکول و کالجز کےباہر ٹریفک روانی کیلیے جامع ٹریفک پلان مرتب ،مصروف اور اہم شاہراہوں پر دوسو سے زائد سکولوں کے باہر اضافی پٹرولنگ آفیسرز تعینات کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں،جیل روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ فیروزپور روڈ، پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات،علاقہ اقبال روڈ، وحدت روڈ، کینال روڈ ، مولانا شوکت علی روڈ،پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی،سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو سکول و کالج انتظامیہ سے میٹنگ کی بھی ہدایت کی۔سی ٹی او کا کہنااتھا کہ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی، ڈبل پارکنگ کی صورت میں کارروائی کیا جائے، کالجز اور سکول کے باہر کسی ریڑھی و ٹھیلے کو نہ لگنے دیا جائے۔سکول و کالجز، یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی لیکچرز کا شیڈول مرتب کیا جائیگا.،رکشوں،ویگنوں میں اوورلوڈنگ اور بیگز باہر لٹکانے پرکارروائی کا بھی حکم دیا گیا۔