جو بھی ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

جو بھی ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے،جنرل عاصم منیر

جو بھی ملکی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،

کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم (فوج) پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے، جو کوئی بھی پاکستان کی سیکورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں