سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیراعظم

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیراعظم

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون میں مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان میں 2.8 امریکی ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ریاض میں ہونے

والی حالیہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور فلسطین میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے خلاف اور غزہ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر امت مسلمہ کو متحد کرنے کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نائب وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا دورہ ان حساس شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں فریقوں کو قریب لانے میں مدد دے گا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں