شہباز شریف کا شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ
شہباز شریف نے شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فی صد وصولی کو یقینی بنایا جائے
۔شہباز شریف کیجانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے۔مراسلے کے مطابق ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائیگی.
اور سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی.شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا.شہباز شریف نے شوگر سٹہ مافیا کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اسکے علاوہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنیکی ہدایت کی ہے۔