پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانیکی کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیاروں کو کارآمد بنانیکی کوششوں کے تحت اب دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا.پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ پیر کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائیگا. ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے NOC حاصل کر لی گئی ہے۔طیارہ (60) ٹن وزنی ہے جسے جرمن ٹیکنالوجی کے حامل ٹرالر کے ذریعے نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ کے راستوں سے ہوتا ہوا، حیدرآناد منتقل کیا جائیگا، جبکہ طیارے کو دو حصوں میں منتقل کیا جائیگا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے کٹائی میں منتقل کئے جانیوالا یہ دوسرا طیارہ ہوگا، گذشتہ چند روز قبل پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔