عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے کی کوشش:9افراد گرفتارہوگئے
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانیکی کوشش کرنئوالے ساتھ خواتین سمیت نو مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نو مسافروں نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیکی کوشش کی تھی جنکی شناخت خیرات علی، پرویز، کنیز بی بی، فائزہ مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا، لیہ ، بھکر اور ملتان سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد نے مدینہ اور مکہ کے ہوٹلز میں رہائش کیلئے پیشگی بکنگ نہیں کروائی تھی
جبکہ وہ عمرے پر آنیوالے اخراجات کیلئے اپنی آمد کے ذرائع بتانے میں بھی ناکام رہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام افراد پہلے ہی مقامات مقدسہ کی زیارت کرچکے ہیں تاہم انھیں عمرے کی ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہی نہیں تھی، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔