24نومبر،پی ٹی آئی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی

24نومبر،پی ٹی آئی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی

24نومبر،پی ٹی آئی نے حکومت کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی

پی ٹی آئی نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے چوبیس نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کیلئے پر عزم ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کی قیادت کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے تک راولپنڈی اور اسلام آباد کی قیادت بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیگی.جب کہ تمام صوبوں کے قافلوں کو اسلام آباد کے الگ الگ راستوں پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کو ملک گیر احتجاج ہوگا اور اسلام آباد پہنچ کر کہاں قیام کرنا ہے قیادت بعد میں آگاہ کریگی.

کور کمیٹی ارکان نے ڈی چوک میں پڑاو کرنیکی تجویز دی ہے اور پارٹی قیادت نے واضح کہا کہ ذہن نشین کر لیں احتجاج غیر معینہ مدت کیلیے ہوگا۔پارٹی نے ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے کارکنان کو اسلام آباد لانیکے اخراجات ایم این ایز اور ایم پی ایز برداشت کرینگے.، کارکنان کی اسلام آباد آمد پر تمام انتظامات کی مشترکہ حکمت عملی بھی بنا لی گئی ہے۔علی امین گنڈاپور کے مطابق اب کی بار وفاقی حکومت کیلئے بڑا سرپرائز تیار کیا گیا ہے، پہلے احتجاجوں کی نسبت بہترین حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔پارٹی قیادت کی گرفتاریوں کی صورت میں پلان بی پر عمل ہوگا جبکہ حلقوں سے کارکنان کو لانیوالے ایم این ایز یا رہنماوں کی گرفتاری کی صورت میں متبادل لیڈرز کی فہرست بنا کر ٹاسک دیا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں