عمران خان کی خواہش کے باوجود پاک فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں، برطانوی اخبار

عمران خان کی خواہش کے باوجود پاک فوج ڈیل کے لئے تیار نہیں، برطانوی اخبار

عمران خان کی خواہش کے باوجود پاک فوج ڈیل کے لئے تیار نہیں، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے قید بانی Imran Khan کی خواہش کی باوجود فوج کا کسی قسم کی ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق سینئرعکسری ذرائع نے بتایا کہ فوج کاImran Khan کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ Imran Khan نے جیل سے ہی عسکری قیادت سےمذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی۔گارجین نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید Imran Khan سے صحافیوں کی ملاقات پر پابندی ہے لیکن گارجین نے اپنے سوالات ان کی قانونی ٹیم کے ذرائع بھیج دیے تھے۔

Imran Khan نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ گزشتہ برس اگست میں قید کے بعد سے فوج کے ساتھ براہ راست کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کی حکومت گرانے اور جیل میں ڈالنے میں کردار جیسے الزامات عائد کرنے کے باوجود پاکستان کی طاقت ور عسکری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل خارج ازمکان نہیں ہوگی۔

برطانوی اخبار کو انہوں نے بتایا کہ فوج کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے کوئی بھی ملاقات اصولوں اور عوام کے مفاد کی بنیاد پر ہوگی اور یہ ملاقات ذاتی مفاد یا کمپرومائز کرنے  کیلئے  نہیں ہوگی جس سے پاکستان کی جمہوری اقدار کو ٹھیس پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے ساری زندگی جیل میں رہنے کو ترجیح دونگا۔فوجی عدالت میں ٹرائل سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ایک سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیسے ہوسکتا ہے اور وہ بھی ایک سابق وزیراعظم کا، یہ ایک مضحکہ خیز بات ہوگی۔Imran Khan نے کہا کہ ایک سویلین کی فوجی عدالت میں ٹرائل کی واحد وجہ صرف یہی ہوسکتی ہے کہ کوئی اور عدالت مجھے سزا نہیں دے گی، یہ فیصلہ خطرناک ہوگا۔جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے حکومت دعوؤں کو مسترد کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں رکھا گیا ہے جو خوف، تنہائی اورمیرے حوصلے کو توڑنے کیلئے ترتیب دیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، سیل میں بجلی نہیں اور چوبیس گھنٹوں تک ایکسرسائز تک رسائی نہیں دی گئی یا بنیادی آزادی کے بغیررکھا گیا۔Imran Khan نے بتایا کہ صحافیوں کی ملاقات پر پابندی یا ٹرائل کی آزادانہ طریقے سے کوریج پر پابندی سے شفافیت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے پرامید ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ عوام کی مرضی سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بنیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں