حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز حل کرنے کیلئےمکمل تعاون کریگی،جام کمال
وفاقی وزیر تجارت نے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا.جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری معیشت اور برآمدات کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گی، مزید تفصیلات کے مطابق گیس سپلائی کی بندش، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور بھاری ٹیکسز صنعت کی مسابقت کو متاثر کر رہے ہیں.ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے پر تحفظات کا اظہارکیا. اے پی ٹی ایم اے وفد کا کہنا تھا کہ18 فیصد سیلز ٹیکس سے مقامی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے، گیس سپلائی کے خاتمے کا فیصلہ نظرثانی کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا مطالبہ کیا.وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات میں اضافے اور صنعت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، نئے منڈیوں کی تلاش اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر زور دیا گیا.وزیر تجارت جے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کا وعدہ کیا