خواجہ آصف کوقتل کی دھمکی: برطانیہ اور پاکستان میں کیا قانونی کارروائی ہوسکے گی؟

خواجہ آصف کوقتل کی دھمکی: برطانیہ اور پاکستان میں کیا قانونی کارروائی ہوسکے گی؟

خواجہ آصف کوقتل کی دھمکی: برطانیہ اور پاکستان میں کیا قانونی کارروائی ہوسکے گی؟

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ چند روز قبل برطانیہ کے نجی دورے کے دوران میٹرو ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے اور ہراساں کئے جانیکا واقعہ رونما ہوا۔ جسکی اب باقاعدہ درخواست پولیس کو دی جاچکی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ برطانوی قانون میں ان الزامات کی سزا کیا ہے اور پاکستان میں ہراساں کرنیوالوں کے خلاف کیا کارروائی ہوسکے گی؟بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ‘کانسپریسی ٹو کمٹ کرائم’ کے تحت اگر کوئی شخص نفرت کی بنیاد پر کسی کو گالی نکالتا ہے اس کی عزتِ نفس پر حملہ کرتا ہے تو اس کیخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ہیٹرڈ ایکٹ’ کے تحت ایسا نہیں ہے کہ جب تک کوئی ایک شخص کسی دوسرے شخص کو ہاتھ لگاتا ہے تو جب ہی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے

بلکہ دھمکی دینے پر بھی شکایت کنندہ کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں نفرت آمیز واقعہ ہونے پر شکایت کنندہ پولیس کو تحریری درخواست دیتا ہے جس پر پولیس شواہد اکٹھے کرتی ہے اور شکایت درج کر لیتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ بعض کیسز میں جرم ثابت ہونے پر لوگوں کو اپنی ملازمت سے بھی محروم ہونا پڑا۔پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ‘ایف آئی اے’ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے معاملے پر تاحال کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ذرائع نے وائس آف امریکا کو بتایا کہ بعض کیسوں کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہراساں کرنے والا شخص پاکستان کا شہری ہی نہیں جس پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں