بلوچستان کی ترقی کیلئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے،احسن اقبال

بلوچستان کی ترقی کیلئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے،احسن اقبال

بلوچستان کی ترقی کیلئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (پ ر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، ہنگامی بنیادوں پر دو بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، بلوچستان کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ فنڈز فراہم کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سیاسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، ہنگامی بنیادوں پر دو بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، این 25 کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا، یہ شاہراہ منی موٹر وے کی صورت اختیار کرے گی، ایم 8 پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے گی، ژوب سے کوئٹہ تک سڑک کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر مرحلوں میں ہوتی ہے، پہلے سادہ سڑک بنتی ہے پھر اسے ڈبل کیا جاتا ہے، جب ٹریفک بڑھ جائے تو موٹر وے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلوچستان میں موٹر وے نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ کراچی سے حیدرآباد تک سپر ہائی وے کئی سالوں تک رہی، وقت کے ساتھ ضرورت بڑھی تو موٹر وے بنائی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے گوادر کا دو دن کا سفر کم کرکے 8گھنٹے کا ہو گیا ہے، ڈی جی خان کو بلوچستان سے منسلک کیا گیا ہے، خضدار سے رتوڈیرو کو جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ فنڈز فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوالوشن کے دوران تجویز دی تھی کہ صوبوں کی صلاحیت کو بہتر کیا جائے، جس صوبے میں صلاحیت ہوگی وہ تیزی سے ترقی کرے گا، محدود صلاحیت والے پیچھے رہ جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں