حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔حکومت کیجانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلیے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔ای پاسپورٹ (36 صفحات) پانچ سال کیلیے نا رمل فیس تین ہزار روپے اور ارجنٹ پندرہ ہزار روپے ہو گی۔ (75) صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس پندرہ ہزار 5سو روپے ، ارجنٹ کیلیے 27 ہزار روپے دس سال کیلیے ہو گی۔(36) صفحات کے ای پاسپورٹ کیلیے تیرہ ہزار 5سو ر وپے، ارجنٹ چوبیس ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلیے سولہ ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔

مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) پاسپورٹ پانچ سال (36) صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4ہزار 5 سو روپے، ارجنٹ 7 ہزار 5سو روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلیے فیس تیرہ ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات دس سال کیلیے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ فیس 6 ہزار 7 سو روپے، ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپےاور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔ 72 صفحات 5 سال کیلئے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ تیرہ ہزار 5سو روپے فاسٹ ٹریک فیس انیس ہزار 5سو روپے،

ایک سو صفحات ایم آر پی فیس نارمل نو ہزار روپے ارجنٹ 18 ہزار روپے فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔دس سال کیلیے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس (13) ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس (32) ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلیے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئیں ہیں، پہلی مرتبہ گم ہونیوالے پاسپورٹ پر چوون ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر تین لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہو گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں