پاکستانی گروپ کی 125 ارب روپے میں پی آئی اے خریدنےکی پیشکش

پاکستانی گروپ کی 125 ارب روپے میں پی آئی اے خریدنےکی پیشکش

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 2سو50 ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی ۔النہیان گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے سو فی صد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے۔

پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کیلیے بہترین بزنس پلان ، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دھانی کرادی، پیشکش میں قومی ایئرلائن کو دیگرائرلائننز کیلئے انجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانیکا آپشن بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار حکومتی اداروں کی نجکاری آئی ایم ایف کا دیرینہ مطالبہ ہے اور پی آئی اے کی بروقت نجکاری نہ ہونیکی صورت میں حکومت کو رواں قرض پروگرام کی اگلی قسط کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔حکومت کو کو گذشتہ ماہ( 31) اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،

پی آئی اے کے ساٹھ فی صد حصص کی نجکاری کیلئے پچاسی ارب روپے کی بولی کی خواہاں وزارت نجکاری کو کاروباری گروپ (بلیو ورلڈ سٹی ) کیجانب سے صرف دس ارب روپے کی بولی موصول ہوئی تھی جسکے بعد نجکاری کا عمل روک دیا گیا تھا۔ عبد العلیم خان نے اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے کو اونے پونے داموں نہیں بیچیں گے،انکا کہنا تھا کہ ان کام پی آئی اےکو ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اسے فروخت کرنا ہے۔بعدازاں بلیو ورلڈ سٹی نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے حکومت کو 30 سے 85 ارب روپے دینے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی تھی۔ نادیہ مرزا میں گفتگو کرتے ہوئے بلیو ورلڈ سٹی کے سربراہ سعد نذیر نے کہا تھا کہ حکومت کہتی ہے 85 ارب روپے دو،

تو ہم 85 ارب روپے تک دینے کو تیار ہیں لیکن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات تو کریں۔چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی نے کہا کہ ہم حکومت کو باضابطہ خط بھی لکھیں گے کہ ہم تیس سے 85 ارب روپے تک کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسا شخص موجود نہیں جسکے پاس 85 ارب روپے لیکوئڈ فارم میں موجود ہوں، ہمارے ساتھ بہت سے سرمایہ کار رابطے میں ہیں، ہم انکا کیپیٹل استعمال کرکے 85 ارب روپے ادا کر سکتے ہیں لیکن شرائط کو تھوڑا سا نرم کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں