آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان کیلئے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں