طلبا کیلئے اہم خبر ! کل سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
کل سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا ، جس میں کہا ہے کہ ااسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا، اس دوران نجی و سرکاری اسکولز بارہویں جماعت، اے لیولز تک بندرہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اسکولز آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین ،سیالکوٹ ،نارووال ،فیصل آباد، چنیوٹ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔خیال رہے بھارت سے آنے والی گرد آلود ہواؤں سے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر ہے۔بھارت سے ہواؤں کے باعث آئندہ 3روز میں اسموگ صورتحال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔