قومی اسمبلی اجلاس میں کل انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونیکا امکان

قومی اسمبلی اجلاس میں کل انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونیکا امکان

قومی اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا، ایوان زیریں کا اجلاس کل شام پانچ کی بجائے چار بجے ہوگا، جس میں انسداد دھشتگردی ترمیمی بل منظور ہونیکا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہوگا، اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ہے

۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔حکومت کل قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، حکومتی اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کل منظور ہونیکا امکان ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں