کراچی سے ایک اور بڑا حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق مسلم کالونی بلاک بی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مارا، بھاری مقدارمیں نقدی برآمد کر لی، کاروائی کے دوران حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، برآمد ہونے والی رقم میں نوے لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی، (2600)ڈالرز شامل ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اے نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران بینک کی رسیدیں اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔