پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا

پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا

پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا

عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید سو ارب کا خسارہ ہوگا۔ملک کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کو بڑی کامیابی نہیں ملی، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو سو ارب روپے کے خسارے کا کون ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوپی آئی اے کی ریفرنس پرائس کوحقیقت سےقریب رکھناچاہیے، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو 4سو دنوں کی محنت ضائع ہوجائیگی.مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نگراں حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بہت محنت کی تھی،

قوم پی آئی اے کی نجکاری میں ایک دن کی تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ آج قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے وفاقی حکومت کو (85) ارب کی جگہ صرف ایک بڈر کیطرف سے دس ارب روپے کی بولی موصول ہوئی ہے۔حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے کم از کم قیمت (85) ارب روپے مقرر کی تھی جبکہ بولی کیلئے چھ گروپوں میں سے صرف بلیو ورلڈ کنسورشیم نے کاغذات جمع کروائے۔حکومت نے مزید تیس منٹ کی مہلت بھی دی لیکن بلیو ورلڈ کنسورشیم نے بولی کیلئے دس ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں