خیبرپختونخوا اسمبلی،اساتذہ کیلئےاچھی خبرآگئی
کے پی اسمبلی میں اساتذہ کی انتہائی کم تنخواہ پرتوجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا گیا،توجہ دلاؤ نوٹس پیپلزپارٹی کےممبراسمبلی احمد کریم کنڈی نے جمع کروایا۔توجہ دلاونوٹس کےمطابق ڈبل شفٹ سکول کے آٹھ ہزاراساتذہ 2022 سےانتہائی کم تنخواہ لےرہے ہے، حکومت نےکم سےکم ماہانہ اجرت (36) ہزارروپے مقررکی ہے،صوبے کےڈبل شفٹ سکولوں میں ایک لاکھ (58) ہزار طلبہ زیرتعلیم ہے۔دو نہیں 1 پاکستان کا نعرہ لگانیوالی حکومت میں اساتذہ بنیادی حق سے محروم ہے،حکومت اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔